Categories: پاکستان

تلہ گنگ: نامعلوم افراد نے نیٹو کے 12 آئل ٹینکر جلا دیئے

تلہ گنگ (خبررسان ادارے) تلہ گنگ میں نامعلوم افراد نے نیٹو کے لئے تیل سپلائی کرنے والے ٹینکرز پر حملہ کر کے 12 ٹینکر جلا دئیے‘ اس دوران حملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں سب انسپکٹر سمیت 4 پولیس اہلکار جاںبحق ہو گئے۔ حملے سے ٹینکرز کو لگنے والی آگ پر رات گئے تک قابو نہ پایا جا سکا۔

آر پی او اسلم ترین نے بتایا ہے کہ تلہ گنگ میں میانوالی روڈ پر نامعلوم افراد نے پٹرول پمپ پر کھڑے نیٹو کے آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا اور شدید فائرنگ کی جس سے ٹینکرز اور پٹرول پمپ کو آگ لگ گئی۔ واقعہ کی اطلاع پر پٹرولنگ پر مامور پولیس موبائل جائے وقوعہ پر پہنچی تو ملزموں نے ان پر بھی فائرنگ کر دی جس سے ایک سب انسپکٹر اور تین کانسٹیبل جاںبحق ہو گئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم فرار ہو گئے۔
نجی ٹی وی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ آور لینڈ کروزر گاڑی میں آئے تھے اور ان کی تعداد 5 تھی۔ نامہ نگار کے مطابق حملہ آوروں نے بلال آباد کے قریب پٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکرز پر زبردست فائرنگ کر دی جس سے آگ لگ گئی جس کے شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے تھے‘ بعض عینی شاہدین نے بتایا کہ رات سوا آٹھ بجے کے قریب 2 گاڑیوں میں سوار مسلح نقاب پوش جو پٹھان معلوم ہوتے تھے پٹرول پمپ کے احاطہ میں داخل ہوئے اور آئل ٹینکرز پر اندھا دھند فائرنگ کرنا شروع کر دی۔ اطلاع ملتے تھانہ صدر تگہ گنگ پولیس کی موبائل وین موقع پر پہنچی تو نقاب پوشوں نے ان پر بھی فائر کھول دیا جس کی زد میں آ کر سب انسپکٹر محمد اقبال‘ ڈرائیور غلام فرید موقع پر جاںبحق جبکہ کانسٹیبل حیدر نے تلہ گنگ ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ کانسٹیبل فاروق بعدازاں راولپنڈی کے راستہ میں جاںبحق ہو گیا۔ بعض عینی شاہدین کے مطابق دہشت گردوں کی تعداد دس سے بارہ تھی۔ پورے علاقہ میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ آخری اطلاعات تک آگ بھانے کی کوششیں جاری تھیں۔ وزیراعظم یوسف گیلانی نے تلہ گنگ میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کا مقصد ملک کے تشخص کو خراب کرنا ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago