Categories: افغانستان

افغانستان :نیٹو فوج کی مسافربس پر فائرنگ،4 شہری ہلاک ، 18 زخمی

قندھار (جنگ نیوز) جنوبی افغانستان میں نیٹو فوج کی بس پر فائرنگ سے4 شہری ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔گورنر کے ترجمان زلمے ایوبی نے بتایا کہ شہر کے مغرب میں واقع ضلع زیڑی میں نیٹو فوج کے قافلہ نے ایک بس پر فائرنگ کرکے اس میں سوار 4 افراد کو ہلاک اور18 زخمی کردیا۔ ترجمان نے بتایا کہ مسافر بس قندھار شہر سے ہرات جارہی تھی۔

دریں اثناء نیٹو کے ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو اور افغان فوج پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے تاہم انہوں نے عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد بتانے سے گریز کیا۔ افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکت کے بڑھتے ہوئے واقعات پرکرزئی حکومت اور ایساف کے درمیان اختلافات ہیں نیٹو کمانڈر جنرل سٹینلے میک کرسٹل کئی مواقع پر کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے فوج کو مکمل تصدیق کے بعد کارروائی کی ہدایت کی ہے تاہم اس کے باوجود بھی افغان شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago