مفتی محمد قاسم قاسمی کے بھائی انتقال کر گئے

زاہدان (سنی آن لائن) طویل عرصے تک بستر علالت پر رہنے کے بعد “عبدالقادر بادپا” کراچی کے ایک اسپتال میں قضائے الہی سے انتقال کرگئے۔

“سنی آن لائن” کے مطابق دارالعلوم زاہدان کے استاذالحدیث وسرپرست دارالافتاء دارالعلوم زاہدان مفتی محمد قاسم قاسمی صاحب کے بھائی گزشتہ کئی دنوں سے بیمار تھے۔
عبدالقادر صاحب انتہائی نیک، زاہد اور متقی آدمی تھے جو لوگوں کے درمیان مصالحت کراتے رہتے تھے۔ آپ کے علمائے کرام سے اچھے تعلقات تھے اور ان کی خدمت کو اپنی سعادت سمجھ کر ہمیشہ اہل علم کی عزت کرتے تھے۔
مرحوم کا جسد خاکی ضلع چابہار کے علاقے “نوبندیان” منتقل کیا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ میں حضرت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید دامت برکاتہم سمیت متعددعلمائے کرام اور مقامی عمائدین نے شرکت کی۔
“سنی آن لائن” مولانا مفتی محمد قاسم دامت برکاتہم اور مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور علو درجات کے لیے دعا گو ہے۔ « اللهم اغفر له و ارحمه و اجعل الجنة مأواه»
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago