Categories: اسلام

قرآن پڑھنے سے دلوں کو اطمینان حاصل ہوتا ہے، مولانا آصف قاسمی

کراچی (عالم آن لائن) بانی دارالعلوم دیوبند مولانا قاسم نانوتوی کے پڑپوتے ، جامعہ اسلامیہ کینیڈا کے امیر، دارالعلوم فاروق اعظم رضى الله عنه کے روح رواں اور ”بصیرت قرآن“ جیسی عام فہم اور سلیس تفسیر قرآن کے مفسر مولانا محمد آصف قاسمی نے کہا ہے کہ قرآن آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اور اس کے پڑھنے سے دلوں کو اطمینان حاصل ہوتا ہے۔

میں اللہ کے حضور شکر گزار ہوں کہ اُس معبود برحق نے مجھ حقیر بندے کو اپنی کتاب کی تفسیر لکھنے کی توفیق عطا فرمائی۔
“جیو” کے  پروگرام ”عالم آن لائن “ میں  ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کے ممتاز مفسر قرآن نے قرآن کریم کی فضلیت اور عظمت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ وہ کتاب ہے جس کا پڑھنا ، دیکھنا ، سننا ، چھونا سب ہی عبادت ہیں ۔
جامعہ اسلامیہ کینیڈا کے قیام کا پس منظر بیات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت صرف آٹھ افراد نے اس عظیم الشان ادارے کی بنیاد ڈالی مگر اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے پھر لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا۔
اپنے بزرگوں اور اسلاف کی دین اسلام کے لئے خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ اللہ نے مجھے بھی میرے بزرگوں کی طرح اسلام کی خدمت کا موقع عطا فرمایا ۔
عصر حاضر میں مسلمانان عالم کی عمومی حالت کو دنیا سے محبت اور دین سے دوری کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں نے اس دنیا ہی کو سب کچھ سمجھ لیا ہے جبکہ رسول کریم صلى الله عليه وسلم نے اسے آخرت کی کھیتی قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مادہ پرستی اس طرح ہمارے وجود میں سرایت کر گئی ہے کہ ہم ان مقاصد ہی کو فراموش کر بیٹھے ہیں جن کی تکمیل کے لئے ہمیں اس دنیا میں بھیجا گیا تھا ۔
modiryat urdu

Recent Posts

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago

اسرائیل کا غزہ میں بےگھر افراد پر حملہ، ماں اور بچوں سمیت 6 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا…

2 weeks ago

“کتاب و حکمت کی تعلیم” اور “معاشرے کی تزکیہ و اصلاح” رسولِ اکرم ﷺ کی بعثت کے بنیادی مقاصد میں شامل ہیں

قومی مفادات اور ایرانی عوام کی زندگی کو کسی دوسرے ملک یا قوم کے مفادات…

2 weeks ago