اہل سنت ایران کی مذہبی آزادی کو پامال نہ کیاجائے، مولانا عبدالحمید

زاہدان (سنی آن لائن) ایران کے مختلف یونیورسٹیز سے آنے والے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے مولاناعبدالحمید نے کہا ایران میں ایک خاص پارٹی یا حلقہ فکر کے لوگ حکومت نہیں کر سکتے، ہمارے خیال میں وہ حکومت کامیاب حکومت قرار پائے گی جو ساری قومیتیوں اور مذاہب کو اقتدار میں شریک کرتی ہے اور صلاحیت کے حامل افراد کو نظر انداز کرنے کے حق میں نہیں ہے۔

دارالعلوم زاہدان میں سنی طلباء سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا مجھے حیرت ہوتی ہے کہ بعض عناصر کو میری یہ خیرخواہانہ گزارشات کیوں بری لگتی ہیں حالانکہ میرا مقصد ان باتوں سے ملک اور حکام کے لیے خیرخواہی ہے۔ انہوں نے کہا ایران میں بادشاہی نظام ختم ہوچکاہے، ہم “اسلامی جمہوریہ” کے دور حکومت میں ہیں۔ اسلام اور جمہوریت دونوں آزادی پر زور دیتے ہیں۔ اس لیے اہل سنت برادری جو 31 سالوں سے طرح طرح کے مسائل اور پابندیوں کا سامنا کررہی ہے ان رکاوٹوں کو ختم کرنا چاہیے۔ بھائی چارے کا تقاضا یہی ہے کہ حکام بالا اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائیں اور وسعت ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیرقانونی اقدامات کا خاتمہ کریں جو اہل سنت کو وفاقی مناصب اور ملٹری اداروں سے دور رکھنے کے لیے کیے جارہے ہیں۔
ایرانی اہل سنت کے رہنما نے کہا ملکی آئین اور بین الاقوامی معاہدوں کی روسے جن پر ایران نے بھی دستخط کردیا ہے اسی طرح اسلامی شریعت اور عرف عام کے مطابق ہمیں پوری طرح دینی اور سماجی آزادی حاصل ہے۔ ملک میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا جتنی اقوام ایران میں آباد ہیں سب کو برابر کے حقوق ملنے چاہیے۔
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago