امریکی فوجیوں میں خود کشی کے رجحان میں اضافہ

واشنگٹن: دنیا کو دہشت گردی سے نجات دلانے کے دعویدار امریکی فوج خود سخت بے چینی اور ذہنی بیماریوں کاشکار ہے .ایک رپورٹ کے مطابق 2009ء میں 160 امریکی فوجیوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ خود کردیا ہے ۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق صرف دسمبر2009 میں دس حاضر سروس امریکی فوجیوں نے خودکشی کی۔ جس کے بعد گزشتہ سال اپنے ہاتھوں موت کو گلے لگانے والے اہلکاروں کی تعداد 160ہوگئی ہے. امریکی فوج کے لئے 2009 ء ایک دکھی سال رہا.
امریکی محکمہ دفاع کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق اس سال امریکی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں اضافے کی بڑی وجہ افغانستان اور عراق میں جاری طویل اور اعصاب شکن جنگ سے فوجیوں میں مایوسی کا پھیلنا ہے ۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ خودکشیوں کی شرح میں اضافے کی کوئی ایک وجہ نہیں ۔ امریکی فوجیوں کو ذہنی تناؤ سے نکالنے کے لئے ڈاکٹروں کی خدمات بھی لی جا رہی ہیں.
خود کشی کا رجحان صرف حاضر سروس فوجیوں تک محدود نہیں ہے بلکہ ’ریزور‘ فوج میں بھی یہ مسئلہ پایا جاتا ہے۔ سن دو ہزار نو کے پہلے دس ماہ میں ایسے فوجیوں میں جو حاضر سروس نہیں ہیں خود کشیوں کے انہتر واقعات سامنے آئے جن میں سے اکتالیس کے بارے میں تصدیق ہو گئی ہے جبکہ باقی کی تفتیش جاری ہے۔
سن دو ہزار آٹھ میں اس طرح کے سینتالیس واقعات سامنے آئے تھے۔
خود کشی کے اس رجحان کو کم کرنے کے لیے فوج نے گزشتہ ماہ ایک قدم آگے جاتے ہوئے فوجیوں کی دماغی صحت کے لیے ایک پروگرام شروع کیا تھا۔ اس کا مقصد فوجیوں کی دماغی، اعصابی اور نفسیاتی کیفیت کا خیال رکھنا اور اسے بہتر بنانا ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago