Categories: عالم اسلام

اسرائیل سے اس کی جارحیت کا حساب لیا جائے: طیب اردگان

انقرہ- سنی آن لائن: ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہ کرنے پر اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پیر کے روز انقرہ میں لبنانی ہم منصب سعد حریری کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بتائے کہ غزہ پر بموں کی بارش کرنے اور لبنان کے پانیوں پر اسرائیلی قبضے کا کیا جواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے اسرائیلی وزیردفاع ایہود باراک کے دورہ ترکی کے دوران وہ انہیں خبردار کریں گے کہ اسرائیل کے اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔
طیب اردگان نے کہا کہ غزہ کی پٹی کو گذشتہ تین برس سے دنیا سے الگ تھلگ کر کے اس کی معاشی ناکہ بندی کی گئٰی ہے، جس سے نظام زندگی مفلوج ہو کررہ گئی ہے، اس پر مزید ظلم یہ ہےکہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مظلوم شہریوں پر بمباری کی بارش جاری ہے اور آئے روز بے گناہ شہریوں کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ غزہ پر بموں کی بارش اور بے  شہریوں کی ہلاکتوں کا تسلسل نہیں دیکھ سکتے، اس سلسلے کو فوری  طور پربند ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطے میں بڑی طاقت بننے کے خواب دیکھ رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ غیر قانونی اسلحہ جمع کرنے کے انبار لگا رہا ہے، جس سے خطے میں سلامتی کا توازن بگڑنے کا اندیشہ ہے، قابض اسرآئیل نے فلسطین سمیت خطے میں قیام امن سے متعلق اقوام متحدہ کی تمام قراردادوں کو بھی پس پشت ڈال دیا ہے، جو نہایت تشویشناک  ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ترک وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے کردار کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ مشرق وسطیٰ کے مسائل کے حل میں بری طرح ناکام رہا ہے، پہلے اقوام متحدہ میں اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے قراردادوں پر موثر بناتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں عالمی قوانین کی رٹ قائم کرے ۔
انہوں نے امریکا کی جانب سے ایران کو دی جانے والی حالیہ دھمکیوں پر بھی تنقید کی اور کہا دھمکیوں کا دور گذر چکا ہے، امریکا کو ایران کے خلاف کسی ایسے اقدام سے گریز کرنا چاہیے جس سےحالات خراب ہونے کا خطرہ ہو۔ انہون نے کہا کہ ایران کے پڑوسی اور برادر ملک کے حیثیت سے وہ تہران کے جوہری پروگرام کی حمایت جاری رکھیں گے۔ عالمی برادری بھی ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو تسلیم کرے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago