Categories: پاکستان

شمالی وزیرستان: امریکی ڈرون حملوں میں 14 افراد جاں بحق

اسلام آباد. خبر رساں ادار ے: پاکستان کے افغان سرحد کے ساتھ واقع وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے کے یکے بعد دیگرے دو میزائل حملوں میں چودہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں.

اطلاعات کے مطابق امریکا کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے نے بدھ کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ایک مکان پر دو میزائل فائر کئے جس میں انٹیلی جنس حکام نے سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے.

انٹیلی جنس حکام نے اپنی شناخت ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ میزائل حملے کے بعد مقامی لوگ تباہ شدہ مکان سے مرنے والوں کی لاشیں نکال رہے تھے کہ اس دوران امریکی جاسوس طیارے نے دوسرا میزائل حملہ کیا جس میں سات افراد جاں بحق ہوئے ہیں.
ایک نجی ٹی وی کے مطابق جاسوس طیارے سے گائیڈڈ میزائل فائر کئے گئے جس سے کئی مشتبہ ٹھکانے تباہ ہو گئے گھر میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک گھر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی واقع مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گھر میں لگی آگ بجھائی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
میزائل حملوں کے بعد بھی ڈرون طیاروں کی پروازیں وقفے وقفے سے جاری رہیں اور مسلسل امریکی ڈرون حملوں سے مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور لوگ اپنے گھروں میں محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق مرنے والے مقامی باشندے تھے اور شبہ کی بنا پر اس گھر پرحملہ کیا گیا اس سے قبل بھی ڈرون حملوں میں مقامی افراد ہی مارے گئے ۔
فوری طور پر مرنے والوں کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی اور نہ یہ پتا چلا ہے کہ ان میں طالبان یا القاعدہ کا کوئی سرکردہ لیڈر بھی شامل تھا یا نہیں. واضح رہے کہ امریکی سی آئی اے نے جاسوس طیاروں نے شمالی وزیرستان میں میزائل حملے تیز کر دئیے ہیں اور گذشتہ تین ہفتے کے دوران دس حملے کئے ہیں.

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

7 days ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago