عالم اسلام

پاکستان کا پہلا عالمی مقابلہ قرأت ملائیشیا کے قاری نے جیت لیا

ایران کے عدنان مومنین خمیسہ اور پاکستان کے قاری عبدالرشید نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان میں پہلے بین الاقوامی مقابلہ حسن قرأت میں دنیا کے 37 ممالک سے آئے قاری حضرات نے شرکت کی اور ملائیشیا کے قاری نے پہلا انعام جیت لیا۔
اسلام آباد میں ہونے والے پہلے بین الاقوامی مقابلہ قرأت کی تقریب تقسیم انعامات کا آغاز قاری سید صداقت علی کی قرات سے ہوا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے آئے قاری حضرات کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں، 37 ممالک کے قاری پاکستان میں آئے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقابلہ قرأت امت کے اتحاد کے لیے پاکستان کی کوششوں کا مظہر ہے، پاکستان واحد ملک ہے جو کلمہ کی بنیاد پر وجود میں آیا، نوجوان قرآن کریم کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط بنائیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قرأت کے روح پرور اجتماع میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے، قرآن کریم امت مسلمہ کا روحانی ورثہ ہے، قرآن ہمیں امن، یکجہتی ، رحمت اور عدل کا درس دیتا ہے، ملک کے نظام کو چلانے کے لیے قرآن سے سبق لینا ضروری ہے۔
مقابلہ حسن قرأت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے قاری کو 50 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا جبکہ دوسری پوزیشن والے کو 30 لاکھ روپے اور تیسرے نمبر والے قاری کو 20 لاکھ انعام دیا گیا۔
ملائیشیا کے قاری ایمن رضوان بن محمد رملان نے مقابلہ حسن قرأت میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ایران کے قاری عدنان نے دوسری اور پاکستانی قاری عبد الرشید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
افغانستان کے قاری چوتھے، انڈونیشیا کے قاری نے مقابلے میں پانچویں اور مراکش کے قاری نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر سردار یوسف نے پوزیشن حاصل کرنے والے قاری حضرات میں انعامات تقسیم کیے۔

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

1 day ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

1 day ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

3 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

3 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago