عالم اسلام

مسجد حرام کے آخری اور 13 ویں مینار پر ہلال کی تنصیب مکمل ہو گئی

مسجد حرام کے باب الفتح کے سامنے والے مینار کو کثیر دھاتی چمکتے ہلال سے مزین کر دیا گیا ہے۔ یہ مسجد حرام کے میناروں پر 13 ویں اور آخری ہلال کی تنصیب کا مرحلہ تھا جو تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔
یہ مینار جس پر دھاتی ہلال نصب کیا گیا ہے یہ مسجد کے توسیعی پروگرام میں شامل عمارتی حصے میں ہے۔
ہلال کی لمبائی نو میٹر اور دو میٹر کی بنیاد پر کھڑے اس ہلال کی ساخت میں کاربن فائبر اور کندہ کیا گیا شیشہ بھی استعمال کیا گیا ہے۔ جبکہ اس کا اندرونی ڈھانچہ فولاد سے تیار کیا گیا۔ تاکہ مضبوطی اور استقامت کے ساتھ ہلال اپنی جگہ پر قائم رہ سکے۔
توسیعی منصوبے میں اونچی چھتوں کے ساتھ سنگ مر مر اور کندہ کیے گئے شیشے کا کام کیا گیا ہے۔ عربی خطاطی کے نمونے جن میں آیات قرآنی تحریر ہیں۔ یہ سب چیزیں مسجد حرام کے مجموعی حسن کا حصہ ہیں۔
تجریدی آرٹ سے مزین دیواریں، گنبد اور شیشے، سرامکس اور سفید پتھر سے بنی زییائش اس منصوبے میں شامل ہے۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago