عالم اسلام

نائب امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش جیل میں انتقال کرگئے

نائب امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش مولانا دلاور حسین سعیدی جیل میں انتقال کرگئے۔
مولانا دلاور حسین سعیدی کو جیل میں دل کا دورہ پڑا، ڈھاکا کے پی جی اسپتال منتقل کیا جہاں انتقال ہوگیا۔ قید میں المناک موت پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔
وہ بین الاقوامی شہرت یافتہ مفسر، متعدد کتابوں کے مصنف اور مشہور عالم دین تھے جبکہ ان کی مجالس میں لوگ بڑی تعداد میں شرکت کرتے تھے۔
مولانا دلاور حسین کو جون 2010 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے نام نہاد ٹربیونل نے مولانا دلاور حسین سیدی کو 2013 میں سزائے موت سنائی تھی۔ انہوں نے سزا کے خلاف درخواست دائر کی تھی تو عدالت عظمیٰ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا جس کے بعد سے وہ قید میں تھے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے بنگلہ دیش کے جنگی جرائم ٹربیونل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ عدالت بین الاقوامی معیار پر پوری نہیں اتُرتی۔ یہ ٹریبیونل وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا سیاسی آلہ کار بنا ہوا ہے جس کے ذریعے حکومت اپوزیشن جماعتوں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی بی این پی اور جماعت اسلامی کو کچل رہی ہے۔
ہیومن رائٹس واچ نے بھی اسے سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وکلاء صفائی، گواہان اور تفتیش کاروں کو دباؤ میں لایا گیا اور دھمکیاں دی گئیں۔
وہ سال 1996 سے 2008 تک تین مرتبہ جیت کر بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے رکن بھی رہے۔ وہ ورلڈ علماء کونسل کے بھی ممبر تھے ان کے شاگردوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago