مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج نے ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے میں جنین کے قریب اسرائیلی فوج نے ایک کار پر فائرنگ کرکے مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا جس کے بعد صرف 3 دن میں شہید ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی۔
اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ کار میں ملسح عسکریت پسند سوار تھے جو اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ کار کو چوکی پر روکنے کا اشارہ کیا لیکن وہ نہ رکی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ عسکریت پسندوں کی کار سے ایک خودکار رائفل بھی ملی۔
مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی تازہ کارروائیوں کا آغاز چند روز قبل فلسطینی نوجوان کے حملے میں ایک یہودی کی ہلاکت کے بعد ہوا۔
دو روز قبل یہودی آبادکاروں نے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا تھا جب کہ اگلے روز ایک اور فلسطینی نوجوان کو بھی اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔
جنین میں اُسی روز ایک اور فلسطینی نوجوان کو سیکیورٹی گارڈ نے گولیاں مار کر شہید کردیا تھا اور آج مزید تین فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔
امریکا نے بھی مغربی کنارے میں آباد کاروں اور سیکیورٹی فورسز کے تازہ حملوں میں فلسطینی نوجوانوں کے قتل کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال اسرائیلی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 210 ہوگئی جب کہ اس دوران 27 اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید