امریکی وفد سے ملاقات کے لیے طالبان کا وفد قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں قطر کے دارالحکومت دوحا روانہ ہوگیا۔
افغان وزارت خارجہ کے مطابق امیر خان متقی امریکی حکام سے پابندیوں اور بلیک لسٹیں ختم کرنے پر بات کریں گے۔
اس دوران افغان بینک کے منجمد اثاثے جاری کرنے اور افغان فضائی حدود کی خلاف ورزیاں روکنے پر بھی بات ہوگی۔
طالبان وفد قطری حکام سے بھی دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کرے گا۔
اس کے علاوہ قطر میں بعض دیگر ممالک کے نمائندوں سے بھی طالبان وفد کی ملاقات ہوگی۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید