عالم اسلام

سعودی عرب میں ایران کا سفارتخانہ سات سال بعد دوبارہ کھل گیا

سعودی عرب میں ایران کا سفارتخانہ منگل کو سات سال بعد دوبارہ کھل گیا۔
عرب نیوز نے العربیہ کے حوالے سے بتایا کہ سفارت خانہ رواں سال مارچ تہران اور ریاض نے تعلقات میں کشیدگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
الاخباریہ کے مطابق افتتاحی تقریب میں سعودی عرب اور ایران کے دفاتر خارجہ کے نمائندے اور متعدد ملکوں کے سفرا موجود تھے۔
پیر کو ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے ایک بیان میں سفارتی مشن دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’معاہدے پر عملدرآمد کے لیے ریاض میں ایرانی سفارتخانہ، جدہ میں قونصلیٹ اور اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کے دفتر کو باضابطہ طور پر منگل 6 جون اور بدھ 7 جون کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔‘
سفارتی مشن ایرانی سفیر علی رضا عنایتی کی سربراہی میں کام شروع کررہا ہے جو اس سے قبل کویت میں ایران کے سفیر رہ چکے ہیں۔
یہ قدم سعودی عرب اور ایران کےدرمیان چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت سامنے آیا ہے۔
ریاض میں ایرانی سفارتخانے کی بحالی سے قبل دونوں ملکوں کے تکنیکی وفود نے اپریل میں ایک دوسرے ملکوں کےدورے کیے تھے اور سفارت خانوں کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago