عالم اسلام

نماز کی امامت کراتے مشہور نوجوان مصری قاری شیخ عبداللہ کامل انتقال کر گئے

مصر کے مشہور قاری شیخ عبداللہ کامل امریکہ میں 37 سال کی عمر میں اچانک انتقال کر گئے۔ مرحوم شیخ کے قریبی افراد نے بتایا کہ قاری عبد اللہ بدھ کو امریکی ریاست نیو جرسی کی التوحید مسجد میں نمازیوں کی امامت کرتے ہوئے اپنی خالق حقیقی سے جا ملے۔
مصری شیخ اور اسلامی مبلغ شیخ عبداللہ کامل فیوم گورنری کے مرکز یوسف الصدیق کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے چھوٹی عمر سے ہی بریل طریقہ پر پورا قرآن کریم حفظ کرلیا تھا۔ وہ اپنی بینائی کھو بیٹھے تھے۔ انہوں نے 2005 میں دارالعلوم فیوم یونیورسٹی کی فیکلٹی سے گریجویشن کیا۔
قاری عبد اللہ کامل قرآن مجید کی دل کو چھو لینے والی تلاوت کرتے اور نماز میں اپنی سریلی آواز کے حوالے سے مشہور و معروف تھے۔
اپنی امریکہ روانگی سے کچھ دن قبل قاری عبد اللہ کامل کے ہاں 10 اپریل کو بچہ پیدا ہوا تھا۔ انہوں نے “فیس بک” پر اپنے آفیشل پیج پر پوسٹ کیا کہ اللہ نے مجھے بیٹا دیا ہے جس کا نام میں نے سفیان رکھا ہے۔
نوجوان قاری نے 2015 میں ایک سیٹلائٹ چینل پر تلاوت قرآن کے مسابقے ’’ المزمار الذھبی‘‘ میں حصے لینے کے بعد وسیع پیمانے پر شہرت حاصل کی تھی۔ اس مقابلے میں انہوں نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
عرب دنیا کے مشہور قراء کرام نے مرحوم شیخ عبد اللہ کامل کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ خاص طور پر کویتی قاری اور نظم گو مشاری راشد العفاسی، شیخ ماہر المعقلی اور دیگر نے ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔
کویتی قاری احمد بن عبدالعزیز النفیس نے لکھا “نابینا قاری شیخ عبداللہ کامل المصری کچھ عرصہ قبل امریکہ میں اپنی تلاوت کی مٹھاس اور قوت ادا کے حوالے سے مشہور تھے کی وفات پر دل غمگین ہے۔ ان کی جدائی کے غم میں آنکھیں رواں ہیں۔
جامعہ الازہر میں حدیث کے پروفیسر، قرآن ریویو کمیٹی کے چیئرمین اور مصری کے تمام قاریوں کے سابق شیخ ڈاکٹر احمد عیسیٰ المعصراوی نے لکھا کہ اللہ شیخ عبداللہ کامل پر رحم فرمائے۔ ان کی قبر کو منور فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago