بين الاقوامی

روس، طالبان میں پٹرول، گندم اور گیس خریداری کا معاہدہ

افغانستان کی طالبان حکومت اور روس کے درمیان پٹرول، گندم اور گیس کی خریداری کیلیے معاہدہ طے پاگیا۔
یہ طالبان کا پہلا بین الاقوامی تجارتی معاہدہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان حکومت نے روس سے تیل، گیس اور گندم خریدنے کے معاہدے پر باقاعدہ دستخط کردیے ہیں جس کے بعد افغانستان کی معیشت میں بہتری کے قوی امکانات پیدا ہوں گے۔ افغان قائم مقام وزیر تجارت حاجی نورالدین عزیزی نے میڈیا سے گفتگو میں مذکورہ معاہدے کی تصدیق کی اور بتایا کہ روس افغانستان کو سالانہ 10 لاکھ ٹن پیٹرول، 10 لاکھ ٹن ڈیزل فراہم کرے گا۔
افغان قائم مقام وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ روس افغانستان کو سالانہ 5لاکھ ٹن ایل پی جی اور 20لاکھ ٹن گندم دے گا۔حاجی نورالدین عزیزی کا کہنا تھا کہ معاہدہ غیرمتعین مدت تک ٹھیک چلنے کے بعد طویل مدتی معاہدے میں بدلا جائیگا، افغان وزارت صنعت و تجارت اپنے تجارتی شراکت داروں میں اضافے کیلیے کام کر رہی ہے۔
طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان کا یہ پہلا بین الاقوامی تجارتی معاہدہ ہے، واضح رہے کہ روسی حکام کی جانب سے افغان معاہدے پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ نورالدین عزیزی نے کہا کہ بین الاقوامی اعداد و شمار سے واضح ہے کہ بیشتر افغان شہری غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزار رہے ہیں اور ان کی وزارت معیشت کو بہتر بنانے کیلیے بین الاقوامی اداروں سے با ت چیت کررہی ہے۔

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago