- سنی آن لائن - https://sunnionline.us/urdu -

دارالعلوم زاہدان کے نوجوان استاذ شہید، لاش برآمد ہوئی

زاہدان (سنی آن لائن) جامعہ دارالعلوم زاہدان کے نوجوان استاذ اور زاہدان کے معروف عالم دین مولوی آصف سارانی کی لاش دو دن لاپتہ رہنے کے بعدبدھ سات ستمبر کو زاہدان کے مضافات سے برآمد ہوئی۔ ان کی شہادت کی اصل وجوہات تا حال نامعلوم ہیں۔
سنی آن لائن کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، مولوی آصف سارانی دوہزار دس کو جامعہ دارالعلوم زاہدان سے فارغ التحصیل ہوئے، پھر اسی جامعہ میں تخصص فی الافتا کیا اور دورہ صحافت و فارسی ادب میں شرکت کی۔ انہوں نے اپنے مادر علمی کے مختلف شعبوں میں خدمت کی اور ان کی شہادت جب واقع ہوئی، دارالتربیہ دارالعلوم زاہدان میں مصروفِ خدمت تھے۔
مولوی آصف سارانی انتہائی ملنسار، نرم دل، مہربان ، خوش اخلاق اور متقی عالم دین تھے۔ان کے قتل کی وجوہات تا حال نامعلوم ہیں۔
مولوی سارانی کی نماز جنازہ حافظ محمد اسلام ملازئی، دارالعلوم زاہدان کے استاذو ناظم تعلیمات کی امامت میں نماز جمعہ کے بعد ادا کی گئی۔ مرحوم کی تدفین زاہدان کے مرکزی قبرستان میں ہوئی جہاں دارالعلوم کے سینئر اساتذہ (مولانا مفتی محمدقاسم قاسمی اور مولانا عبدالغنی بدری) سمیت متعدد سیاسی و قبائلی شخصیات نے شرکت کی۔