عالم اسلام

جنگ بندی کے کئی روز بعد بھی غزہ کے ہسپتالوں کے راستے مسلسل بلاک

اسرائیلی قابض اتھارٹی نے غزہ کو کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کے علاوہ اس کے آس پاس والی سڑکوں کو بھی بند کر دیا ہے۔ اسرائیلی قابض اتھارٹی نے یہ بندش ایک ہفتے سے کر رکھی ہے ۔ یہ اس کے باوجود ابھی تک جاری رکھا گیا ہے کہ اسرائیل نے اتوار کی رات سے غزہ کے خلاف جنگ بندی قبول کر لی تھی۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے سڑکوں کی اس بلاجواز جاری رکھی گئی بندش کی وجہ سے ہر روز کم از کم پچاس مریض اور زخمی فلسطینی ہسپتال پہنچنے اور علاج سے محروم رہ رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان مریضو ں میں کینسر کے مریض بھی شامل ہیں۔

غزہ اور اس کے ہسپتالوں کو جانےوالے راستوں کی بندش کی وجہ سے ان ہسپتالوں کے لیے ا’یکس ریز ‘کے مٹیریل سمیت مختلف طبی آلات اور ادویات بھی ہسپتالوں تک لانا مشکل ہو چکا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے حالیہ حملوں کی وجہ سے کہ فوری طور پر ہسپتالوں کو کم از کم بیس لاکھ ڈالر کی ادویات اور دوسری طبی ضروریات کے درکار ہیں۔ ان میں کلیینکل لیبارٹریز کی ضروت کا سامان ، آپریشن تھیٹرز کی ضروریات اور حتیٰ کہ جنریٹروں کو چلانے کے لیے ایندھن درکار ہے۔ ان سب اشیا کی فراہمی حالیہ حملوں سے ڈسٹرب ہو چکی ہیں۔

خیال رہے غزہ پر اسرائیلی حملے کی وجہ سے 47 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ جن میں ڈیرھ درجن کے قریب بچے اور چار خواتین بھی شامل ہیں۔ جبکہ سینکڑوں فلسطینی زخمی بھی ہیں۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago