درجنوں انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے جمعرات کے روز بھی مسجد اقصی کی بے حرمتی کی ۔ یومیہ بنیادوں پر مسجد اقصی کی بے حرمتی کرنے آنے والے یہودی آباد کار پولیس کی غیر معمولی حفاظت میں پہنچے۔
مقامی ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز ان 122 یہودی آباد کاروں کے علاوہ 20 اسرائیلی انٹیلی جنس افسر بھی شامل تھے۔ جو مختلف گروپوں کی شکل میں مسجد اقصی کے مغربی دروازے سے داخل ہوتے رہے اور مسجد اقصی کے صحن میں پولیس کی حفاظت میں چکر لگاتے رہے۔
اس دوران یہودی آباد کاروں کو ان کے ربیوں نے یہودی ٹیمپل کے بارے میں لیکچرز بھی دیے، خیال رہے یومیہ بنیادوں پر پولیس حفاظت میں مسجد اقصی لائے جانے والے یہودی آبادکاروں کو ان کے ربی اس موضوع پر لیکچر دیتے ہیں اور تلمودی عبادت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
جب تک یہودی آباد کار مسجد اقصی میں موجود رہتے ہیں مسلمانوں کا مسجد میں داخلہ سکیورٹی اہلکاروں کی مدد سے زبردستی روک دیا جاتا ہے۔ مسجد کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور مسجد میں موجود نمازیوں کی نقل و حرکت بھی مکمل روک دی جاتی ہے.
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید