سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیےدنیابھرسےآنےوالےحجاج کرام کو سعودی عرب روانگی سے72 گھنٹے قبل کرونا ٹیسٹ کرانے کی شرط لازمی قراردے دی ہے۔
عازمین حج کےلئے کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن میں تبدیلی سے متعلق نیاہدایت نامہ جاری کردیاگیاہے،سعودی ایوی ایشن اتھارٹی (گاکا)نے پی آئی اے سمیت دیگر ائرلائنز کونئی پالیسی گائیڈلائن سےآگاہ کردیاہے،کورونا ٹیسٹ سے متعلق نئی پالیسی گائیڈلائن کے مطابق عازمین حج کو روانگی سے 72گھنٹے قبل کورونا وائرس ٹیسٹ کراناہوگا۔
اس سے قبل سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے 48 گھنٹے قبل کورونا وائرس ٹیسٹ کی شرط رکھی تھی،کورونا سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی پر سعودی وزارت صحت کے قوانین کے تحت کارروائی ہوگی،سعودی عرب آنے والے حجاج کی عمر 65 سال سے کم ہونا لازمی قراردی گئی ہے۔
ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…
خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…
ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔
فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔
جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…