عالم اسلام

سعودی عرب: عمرہ کی سعادت سب کے لیےعام

سعودی وزیر برائے حج وعمرہ ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ دو سال پہلے عمرہ کی ادائی کرونا وبا کی وجہ سے محدود کردی گئی تھی مگراب عمرہ کی سعادت سب کے لیے عام کردی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ سے وضاحت کی کہ اللہ کے فضل و کرم سے’توکلنا‘ ایپ کے ذریعے جب چاہیں عمرہ کی بکنگ کروائیں۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آپ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
ان کی ٹویٹ پر سوشل میڈیا کارکنوں نے دو سال قبل یاد دہانی کرائی جب سعودی وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے بدھ 4 مارچ 2020 کو شہریوں اور مملکت میں مقیم مسلمانوں کے لیے عمرہ اور مسجد نبوی کی زیارت کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تاکہ کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔
وزارت حج و عمرہ نے اس وقت اس بات کی تصدیق کی تھی کہ سعودی عرب کرونا وائرس سے زائرین کی حفاظت کا خواہاں ہے۔ وزارت صحت کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات مکہ المکرمہ میں کرونا وائرس کی آمد کو روکنے کے لیے عمرہ ک مناسک کو روکا گیا۔ اس وقت سعودی وزارت حج و عمرہ نے انکشاف کیا تھا کہ وہ عازمین کی کم سے کم وقت میں اپنے ملک واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
درایں اثنا قومی کمیٹی برائے حج، عمرہ اور وزٹ ایکٹیویٹیز کے ایک رکن نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا 228 عمرہ کمپنیاں اور ادارے عازمین کوان کی آمد سے لے کر عمرہ کی ادائیگی کے بعد اپنے ملکوں کو روانگی تک بہترین خدمات فراہم کرہی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ آنے والے عرصے میں بیرون ملک اور دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے زائرین کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔ انہوں نےاس بات کی نشاندہی کی کہ عمرہ کمپنیاں اور ادارے زائرین کو مصر، تونس، لیبیا، ہندوستان، پاکستان سے مکہ اور مدینہ کی طرف جوق در جوق وصول کرنے کے لیے تیار ہیں۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago