بيانات

مولانا بدری: رجب و شعبان میں زیادہ سے زیادہ عبادت کا اہتمام کریں

زاہدان کے نائب خطیب اہل سنت، مولانا عبدالغنی بدری نے اٹھارہ فروری دوہزار بائیس کو خطبہ جمعہ دیتے ہوئے رجب، شعبان اور رمضان کو اصلاح و تزکیہ کے مہینے یاد کیا۔ انہوں نے ان مہینوں میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کے لیے منصوبہ بندی پر زور دیا۔
نائب خطیب اہل سنت زاہدان نے کہا: پورے سال کے مہینے عبادت کے لیے ہیں، لیکن رجب، شعبان اور رمضان بندگی اور اللہ سے تعلق مستحکم کرنے کے لیے خاص ہیں۔ آپﷺ کی دعا تھی کہ یا اللہ رجب و شعبان میں ہمارے لیے برکت عطا فرما اور ہمیں رمضان پہنچادے۔ ان مہینوں میں آپﷺ زیادہ عبادت کا اہتمام فرماتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا: ہمارے اسلاف اور بزرگوں نے دینی مدارس کی سالانہ تعطیلات کو شعبان اور رمضان میں رکھا تاکہ سب ان مہینوں میں اپنی اصلاح اور تزکیہ کے لیے وقت فارغ کرسکیں۔ لہذا منصوبہ بندی کریں ان مہینوں میں اپنے دیگر امور کو کم کریں اور اعمال صالحہ کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت نکال لیں۔ قیام و صیام کا بطور خاص اہتمام کریں۔
مولانا بدری نے کہا: اعمال صالحہ کا اہتمام اللہ کا حکم ہے۔ قرآن پاک میں جگہ جگہ اللہ تعالی نے ایمان کے ساتھ نیک اعمال کا تذکرہ بھی فرمایاہے۔ اس کا مطلب ہے اعمال صالحہ توحید اور ایمان کی طرح اہم ہیں اور جس طرح ایمان کے بغیر نجات ممکن نہیں، اسی طرح اعمال صالحہ کے بغیر بھی نجات نہ ہوگی۔
انہوں نے کہا: متاعِ دنیا اور اولاد سمیت سب کچھ جن کے لیے بندہ پوری زندگی محنت کرتاہے، وہ قبرستان تک ساتھ دے سکتے ہیں، آگے نہیں۔ لیکن عمل صالح ایک ایسا سرمایہ ہے جو زندگی میں بھی کام آتاہے اور قبر میں بھی ساتھ دیتاہے اور اس کا مثبت اثر ابدی زندگی میں دیکھاجاتاہے۔
استاذ التفسیر والحدیث دارالعلوم زاہدان نے کہا: دنیا اور مالِ دنیا ہماری ضرورتیں ہیں اور بقدرِ ضرورت ہی مال حاصل کرنے کی محنت کرنی چاہیے، مزید نہیں۔ لہذا دنیا کی محبت دل میں نہیں لانا چاہیے۔ ایسا نہ ہو کہ دنیا کی خاطر ہم اللہ اور اس کے بندوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالیں اور زکات دینے سے گریز کریں۔
انہوں نے حاضرین کو ترغیب دی ہمیشہ اپنا محاسبہ کرتے رہیں اور اپنے نفس کو ملامت کریں۔ گناہ کے بارے میں لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں۔
مولانا بدری نے گزشتہ ہفتہ ایرانی اہل سنت کی بعض شخصیات کی رحلت پر افسوس اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago