عالم اسلام

کنویں میں گرنے والے بچے کو 5 دن تک بچانے کی کوشش ناکام، مراکش میں سوگ

مراکش میں 5 سالہ بچے کی افسوسناک حالات میں ہوئی موت نے پوری قوم کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اغران گاؤں میں ریان اورام نامی بچہ پانچ روز قبل ایک کنویں میں گرگیا تھا اور پانچ روز سے بچے کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری تھیں لیکن تکنیکی رکاوٹوں کی بنا پر ٹیموں کو مشکلات درپیش تھیں اور اسی دوران بچے کی موت ہوگئی۔
ریان کی لاش کو جب 5 دن کے بعد کنویں سے نکالا گیا تو سینکڑوں لوگوں کا مجمع تھا جو اونچی آواز میں ریان کیلئے دعائیہ کلمات پڑھ رہے تھے جبکہ مراکش کے بادشاہ محمد نے بھی سرکاری میڈیا کے ذریعے ریان کے والدین سے تعزیت کی۔ دوسری جانب عوام کی بڑی تعداد نے بچے کو بچانے کیلئے جاری امدادی کارروائیوں کو بذریعہ ٹیلی ویژن قریب سے فالو کیا۔
ریان کے ایک عزیز کا کہنا تھا کہ ریان کی گمشدگی کا پتہ والدین کو اس وقت چلا جب انہیں کنویں سے آوازیں آئیں۔ انہوں نے فلیش لائٹ آن کرکے اندر جھانکا تو انہیں ریان دکھائی دیا جو کہہ رہا تھا مجھے یہاں سے نکالو۔
کنویں کی چوڑائی 45 سینٹی میٹر تھی جبکہ گہرائی 32 میٹر جس کی وجہ سے امدادی ٹیموں کا براہِ راست نیچے اترنا ناممکن تھا۔
اغران کا علاقہ پہاڑوں پر مشتمل ہے جہاں موسم سرما میں سخت سردی پڑتی ہے۔ امدادی ٹیمیں 5 سالہ بچے کو 32 میٹر زمین کی گہرائی میں زندہ رکھنے کیلئے کھانا، پانی اور بذریعہ ٹیوب آکسیجن فراہم کرتی رہیں لیکن بالآخر بچہ ٹھنڈ اور سخت حالات کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago