عالم اسلام

مسجد حرام کی لائبریری میں عربی زبان کے چاہنے والوں کے لیے8 ہزار کتب

مسجد حرام کی لائبریری نے عربی زبان کے لیے کتب کا ایک بڑا حصہ مختص کیا ہے جس میں اس کے مختلف علوم و فنون شامل ہیں۔ لایبریری میں عربی زبان وادب اور اس کے دیگر علوم پر 8000 سے زائد جلدیں موجود ہیں۔ یہ تفصیلات عربی زبان کے عالمی دن کے موقع پر سامنے آئی ہیں جو اس سال “عربی زبان اور تہذیبی رابطے” کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔
لائبریری میں عربی زبان کے اہم ترین ماخذ، حکایات، عربی زبان کی امہات کتب اور حوالہ جات تشنگان علم ،تحقیق وجستجو کرنے والے ماہرین، محققین، اور طلبا کی خدمت کے لیے پیش کی گئی ہیں۔ تاکہ یہ لائبریری ان کی اولین منزل قرار پائے۔

عربی زبان کے علوم
سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق اس شعبہ میں عربی زبان کے علوم گرامر، صرف، نحو، بلاغت، ادب اور دیگر علوم پر مشتمل کتب کا وسع ذخیرہ موجود ہے۔ جس میں ابن عقیل کی الفیہ ابن مالک پر تفسیری کتاب اور بہت سے ایسے حوالہ جات شامل ہیں جو فقہی گرامر گرامر کے اطلاق سے متعلق ہیں۔ ان میں ابن ہشام کی ’كتب الإعراب وشذور الذهب في معرفة كلام العرب‘ کو خاص اہمیت حاصل ہے۔
جب کہ مخطوطہ مرکز لائبریری کوعربی زبان کے ہزاروں متنوع نسخوں کے حوالے سے ممتاز کرتا ہے۔ ہمیں اس میں چھ جلدوں پر مشتمل لسان العرب مخطوطہ، دیوان العشاری مخطوطہ اور دیگر متنوع اور نایاب نسخے ملتے ہیں۔

کتابیں اور مخطوطات
یہ بات قابل ذکر ہے کہ صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کو ان نایاب کتب اور علمی ذخیرے کو اکٹھا کرنےکی خواہاں ہے اور اس کا کریڈٹ بھی اسی کو جاتا ہے۔تاکہ عربی زبان کی حمایت ، تحفظ اور تنوع پیدا کیا جا سکے۔ اس کے سائنسی اور علمی ذرائع محققین، دلچسپی رکھنے والے افراد اور طالب علموکی بہتر انداز میں علمی ذخیرے سے خدمت کی جا سکے۔
عربی زبان کا عالمی دن ہر سال 18 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد اس اہم کردار کی تصدیق کرنا ہے جو ثقافتی رابطے کے لیے پل کر کردار ادا کرتے ہوئے معاشرے اور لوگوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے کا ذریعہ ثابت ہوتی ہے۔ یہ عربی زبان صرف رابطوں کے فروغ کا نہیں بلکہ قرآن کی زبان کی زبان ہے۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago