عالم اسلام

افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں زوردار دھماکا، 3 افراد شہید

افغانستان کے صوبے ننگرہار کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران زور دار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 نمازی شہید جب کہ امام مسجد سمیت 15 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع اسپین گھر کی ایک مسجد اُس وقت زور دار دھماکا ہوا جب وہاں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی۔ دھماکے سے پورا علاقہ گونج اُٹھا۔
مقامی طالبان کمانڈر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر مسجد میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے رائٹرز کو بتایا کہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ دھماکے کی نوعیت سے متعلق تفتیش جاری ہے۔
دھماکے میں 3 افراد شہید ہوگئے جب کہ امدادی کاموں کے دوران امام مسجد سمیت 15 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 10 زخمیوں کی حالت نازک سبب ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے جمعہ کے روز مسجد میں دھماکے کا یہ چوتھا واقعہ ہے تاہم اس بار سنی مسجد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دھماکوں کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی تھی۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago