مسلم اقلیتیں

امریکا میں اسکول ٹیچر نے زبردستی مسلم طالبہ کا نقاب اتار دیا

امریکی ریاست نیوجرسی میں ایک نسل پرست اسکول ٹیچر نے مسلم طالبہ کا نقاب اتار دیا جس سے بچی خوف زدہ ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی میں 7 سالہ سمعیہ معمول کی طرح نقاب لگا کر اسکول گئی تو ٹیچر نے بچی سے زبردستی نقاب اتروالیا اور خوب ڈانٹ ڈپٹ بھی کی جس سے بچی خوف زدہ ہوگئی۔
سمعیہ کی والدہ نے میڈٖیا سے گفتگو میں بتایا کہ دوسری جماعت کی میری بیٹی کو ایک ایسا دنیا اور رویے کا سامنا کرنا پڑا جس سے میں نے ہمیشہ اسے بچانے کی کوشش کی تھی۔
کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسکول ٹیچر کے اس ناروا سلوک کا بچی کے ذہن پر پڑنے والے اثرات اسے زندگی بھر پریشان کریں گے۔
سمعیہ کی والدہ نے اسکول کے خلاف کیس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مسلمان کمیونٹی نے بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے خود ساختہ ترجمان ملک میں ایسے واقعات شرمناک ہیں۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago