ایرانشہر: پولیس کی فائرنگ سے کم سن بچہ شہید

ایرانشہر(ایرنا+سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان کے وسط میں واقع ایرانشہر کے قریب پولیس کی فائرنگ سے ایک پانچ سالہ بچہ شہید ہوچکاہے۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے یہ واقعہ پیر دس مئی دوہزار اکیس کو فائرنگ کے تبادلے میں پیش آیاہے۔
ضلع ایرانشہر کے پولیس سربراہ نے سرکاری خبررساں ادارہ (ایرنا) سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے اینٹی نارکوٹیکس فورس نے پولیس کی مدد سے ایک کار کا تعاقب کیا تھا جس نے پولیس گاڑیوں پر فائرنگ کی تھی، جوابی فائرنگ میں یہ بچہ زخمی ہوا جو اپنے ماں کے ساتھ گاڑی میں بیٹھا ہوا تھا۔ بعد میں پانچ سالہ بچہ نے زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑدیا۔
دریں اثنا، اطلاعات کے مطابق مقامی لوگوں نے واقعے پر احتجاج کیا ہے اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ سے کام لیا ہے۔
ایرانشہر سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا میں سرگرم سماجی کارکن عبید ملک رئیسی نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ پانچ سالہ ’میثم ناروئی‘ اپنے والدین کے ساتھ عید کی شاپنگ کے لیے گاؤں سے شہر آیا تھا کہ اس کا خاندان ماتم زدہ ہوگیا۔
سماجی کارکنوں نے ملزمان کی گرفتاری اور ان کے ٹرائل کا مطالبہ کرتے ہوئے عام شہریوں پر فائر کھولنے کے حادثات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے پولیس ذرائع کے مطابق، اس واقعے سے چند گھنٹے پہلے ایرانشہر نیکشہر اور ایرانشہر خاش کی شاہراہوں پر اینٹی نارکوٹیکس فورسز اور مبینہ منشیات اسمگلرز کے درمیان جھڑپیں پیش آئی ہیں جن میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ کم از کم پانچ اسمگلرز گرفتار ہوچکے ہیں۔

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

2 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago