عالم اسلام

مسجد نبویﷺ کے اندر اور باہر صوتی آہنگ کیسے برقرار رکھا جاتا ہے؟

سعودی عرب میں مسجد نبویﷺ کا ساؤنڈ سسٹم دنیا کا بہترین ہے اور یہ اعلیٰ معیار کا حامل ہے، اسے دنیا کے اعلیٰ ترین ساؤنڈ سسٹم میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ مسجد نبوی کے ساؤنڈ سسٹم میں 600 جدید ترین آلات نصب ہیں۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متبادل سسٹم بھی چوبیس گھنٹے تیار رہتا ہے۔
مسجد نبویﷺ ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے پانچوں وقت کی نمازوں، لیکچرز اور علمی پروگرام زائرین کو سنوائے جاتے ہیں۔
مسجد نبویﷺ کا ساؤنڈ سسٹم نہایت منظم اور مربوط ہے اور ہر پہلو سے جائزہ لے کر تیار کیا گیا ہے۔ اس کے لیے باقاعدہ کنٹرول روم بنا ہوا ہے۔ مسجد نبوی کے ایک، ایک حصے میں آواز کی عمدہ ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے انجینیئر اور ٹیکنیشن 24 گھنٹے ڈیوٹی پر ہوتے ہیں۔
مسجد نبویﷺ کے کسی بھی حصے میں آواز کا اتار چڑھاؤ کیسا ہے اس کا آواز پیما آلے کے ذریعے پتہ لگا لیا جاتا ہے۔ ساؤنڈ سسٹم کے حوالے سے مسجد نبوی کو سات حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پرانی مسجد، اذان اور تکبیر والا سٹینڈ (مکبریہ)، مسجد نبوی کی پہلی توسیع والی عمارت، دوسری توسیع والی عمارت، (الحصوتین)، چھت، صحن اور مینارے شامل ہیں۔
مسجد نبویﷺ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہر اذان، نماز اور خطبے سے قبل ساؤنڈ سسٹم چیک کیا جاتا ہے- اذان سے آدھے گھنٹے قبل سپیشل انجینیئر ہر مائیکروفون کے موثر ہونے کا پتہ لگاتا ہے- اس کے ہمراہ ایک انجینیئر اور ایک آپریشنل ٹیکنیشن ہوتا ہے۔
مسجد نبویﷺ کے پرانے حصے میں 114 سپیکر ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کا پاور 70 ڈبلیو ہے- (الحصوتین) میں 14 سپیکر ہیں ان میں سے ہر ایک کا پاور 125 ڈبلیو ہے- پہلی توسیع والی عمارت میں سپیکرز کی تعداد 179 ہے ان میں سے ہر ایک کا پاور 16 ڈبلیو ہے۔
مسجد نبویﷺ کی دوسری توسیع والی عمارت میں سپیکر کی تعداد 1920 ہے اور ہر سپیکر کا پاور 16 ڈبلیو ہے۔ مسجد نبوی کی چھت پر 555 سپیکرز نصب ہیں اور ہر ایک کا پاور 30 ڈبلیو ہے۔
مسجد نبوی کے میناروں میں سپیکرز کی تعداد 84 ہے ہر ایک کا پاور 200 ڈبلیو ہے جبکہ مسجد نبوی کی دیوار اور طہارت خانوں میں 14 سپیکر لگے ہوئے ہیں ان میں سے ہر ایک کا پاور ایک ہزار ڈبلیو ہے۔
تہ خانے میں 71 سپیکرز ہیں۔ ہر ایک کا پاور 15 ڈبلیو ہے۔ حرم شریف کے احاطے کے باہر 25 سپیکرز ہیں اور ہر ایک کا پاور 70 ڈبلیو ہے-
مسجد نبویﷺ کے پرانے حصے میں 5 بالائی مائیک محراب، چھ مڈل مائیک محراب اور تین زیریں مائیک محراب کے لیے 5 مکبریہ (اذان و تکبیر کا چبوترہ) اور 7 مائیک منبر میں لگے ہوئے ہیں۔ اس طرح قدیم مسجد نبوی میں 31 مائیک استعمال ہو رہے ہیں۔

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

3 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago