عالم اسلام

حضرت ابوبکر صدیقؓ کے دور خلافت میں تعمیر کی گئی قدیم ترین مساجد میں سے ایک کے آثار اسرائیل میں دریافت

اسرائیلی ماہرین نے دنیا کی قدیم ترین مساجد میں سے ایک کے آثار دریافت کئے ہیں۔
غیر ملکی ویب سائیٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کی ہیبرون یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈاکٹر کاٹیا سائٹرائن کی سربراہی میں ایک ٹیم نے 11 سال کی تحقیق کے بعد دنیا میں اولین مساجد میں سے ایک کی دریافت کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی ماہرین کے مطابق اسرائیل کے شہر طبریہ کے مضافات میں بحر الجلیل کے ساحل پر بازنطینی سلطنت کے دور کی ایک عمارت کی باقیات کے نیچے مسجد کے آثار دریافت ہوئے ہیں۔ اس جگہ پر پہلی کھدائی 1950 میں کی گئی تھی۔ اس وقت یہاں ستونوں پر مشتمل ایک ڈھانچہ دریافت ہوا جس کی شناخت بازنطینی وقت کے بازار کے طور پر کی گئی۔ ان آثار کی مزید کھدائی کے دوران یہاں سے اسلام کے ابتدائی دور کے سکے اور برتنوں کے ٹکڑے دریافت ہوئے۔
ماہرین آثار قدیمہ نے ابتدا میں ان باقیات کی شناخت آٹھویں صدی کی مسجد کے طور پر کی لیکن مزید کھدائی سے معلوم ہوا کہ وہ ڈھانچہ ایک صدی پرانا تھا۔
ڈاکٹر کاٹیا سائٹرائن کا کہنا ہے کہ ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ اس مسجد کو صحابی رسول حضرت شرحبیل بن حسنۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تعمیر کروایا لیکن ہمارے پاس دستیاب تاریخی مواد موجود ہے جس کے مطابق انہوں نے 635 میں خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے دور میں طبریہ کو فتح کرنے کے بعد یہ مسجد بنوائی تھی۔
واضح رہے کہ حضرت شرحبیل بن حسنۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا شمار ان چند اصحاب کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین میں ہوتا ہے جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر 2 ہجرتیں ( پہلے مکہ مکرمہ سے حبشہ اور پھر حبشہ سے مدینہ ) کی تھیں۔

baloch

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago