حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈینسی کے شعبہ خواتین کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ رواں عمرہ سیزن کے دوران اب تک ایک ملین سے زاید مسلمان خواتین نے مسجد حرام میں حاضری اور عمرہ کی ادائی کی سعادت حاصل کی ہے۔
حرمین شریفین جنرل پریذیڈینسی کے خواتین سے متعلق انتظامی امورکی سربراہ ڈاکٹر کامیلیا بنت محمد الدعدی نے بتایا کہ رواں عمرہ سیزن کے دوران ایک ملین سے زاید خواتین مسلمانوں نے عمرہ کے مناسک ادا کیے اور مسجد حرام میں عبادت کا شرف حاصل کیا۔
الدعدی کا کہنا تھا کہ عمرہ سیزن کے پہلے مرحلے میں 26 ہزار 209 مسلمان خواتین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ دوسرے مرحلے میں 3 لاکھ 26 ہزار 603 خواتین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی جب کہ مرحلے کے بعد اب تک 6 لاکھ 69 ہزار 818 خواتین نے مسجد حرام میں عبادت اور عمرہ کی سعادت حاصل کی۔
الدعدی کا کہنا تھا کہ عمرہ سیزن کی بحالی کی کےتینوں مراحل میں خواتین عبادت گذاروں کو مسجد حرام میں تمام ضروری طبی سہولیات اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کی گئیں۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید