تحریکِ لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کی نمازِ جنازہ کچھ ہی دیر میں لاہور کے مینارِ پاکستان کے گراؤنڈ گریٹر اقبال پارک میں ادا کی جائے گی۔
مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں اس وقت تحریکِ لبیک پاکستان کے کارکن اور مولانا خادم حسین رضوی کے چاہنے والے بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
مولانا خادم حسین رضوی کا جسدِ خاکی نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے لیے گریٹر اقبال پارک پہنچانے کے لیے جلوس کی صورت لایا جا رہا ہے جس کے ساتھ ہزاروں کارکن موجود ہیں۔
تحریکِ لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کو نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد چوک یتیم خانہ پر واقع مدرسے میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
سیکیورٹی کے لیے ایک ہزار سے زائد اہلکار اقبال پارک کے اطراف موجود ہیں، جنازہ گاہ کی نگرانی متعدد سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جا رہی ہے۔
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید