عالم اسلام

عمرہ کیلیے اب بیرون ملک سے بھی معتمرین کو آنے کی اجازت ہوگی، سعودی عرب

سعودی عرب نے بیرون ملک سے عمرہ معتمرین کی آمد پر پابندی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد بیرون ملک سے آنے والے معتمرین بھی یکم نومبر سےعمرے کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔
سعودی خبر رساں ادارے عرب نیوز کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے عمرے پر پابندی کو بتدریج بحال کیا جا رہا ہے جس کے تیسرے مرحلے میں یکم نومبر سے بیرون ملک سے عمرے کے خواہش مند خوش نصبیوں کو بھی مقدس سرزمین میں داخلے اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔
سعودی عرب کی وزارت برائے حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی ہونے کی وجہ سے سعودی حکومت نے بیرون ملک سے عمرے کے لیے آنے والے معتمرین کو اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ہر ہفتے 10 ہزار خوش نصیبوں کو چنا جائے گا جو 50 افراد کے الگ الگ گروپس میں تقسیم کیے جائیں گے۔
بیرون ملک پروازوں سے آنے والے معتمرین کو سعودی عرب پہنچ کر تین دن تک ہوٹل میں قرنطینہ کیا جائے گا اور عمرہ ادائیگی سے قبل عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں کو کورونا ٹیسٹ کروانا بھی لازمی ہوگا۔ ابتدا میں ایسے 33 ممالک جہاں کورونا کیسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی گئی سے پروازوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی
پاکستان میں کورونا کے کیسز میں کمی کے باعث پاکستانی معتمرین بھی عمرے کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago