عالم اسلام

سوڈان نے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کرلیا

متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد ایک اور عرب ملک سوڈان نے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے پر اتفاق کرلیا جس کے ساتھ ہی امریکا نے سوڈان کا نام دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں سے سوڈان بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے پر رضامند ہوگیا ہے۔
اس پیش رفت کا اعلان ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کیا۔ انہوں نے میڈیا کے سامنے سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک، فوجی کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو کو فون پر ساتھ لیا اور اس معاملے پر گفتگو کی۔
اس ٹیلی فونک ملاقات کے بعد تینوں ممالک کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ سوڈان اور اسرائیل کے سربراہان تعلقات کو بحال کرنے اور ایک دوسرے سے دشمنی کو ختم کرنے پر آمادہ ہوگئے، جلد ہی تینوں ممالک کے وفود ایک دوسرے سے ملاقاتیں کریں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے اس اعلامیے کو امن کے لیے ڈرامائی پیشرفت اور نئے دور کا آغاز قرار دیتے ہوئے ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوڈان کا نام دہشتگردوں کی سرکاری طور پر سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکال کر اس کی امداد بھی بحال کردی۔ سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ ہمدوک نے اس پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پر سعودی عرب پر بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مزید 5 عرب ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے والے ہیں۔
دوسری طرف حماس اور فلسطینی اتھارٹی نے سوڈان کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی گناہ قرار دیا۔ مصر کے صدر جنرل الفتاح السیسی نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کیخلاف سوڈان کے دارالحکومت خرطوم سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جس میں اسرائیلی پرچم نذر آتش کیے گئے۔

baloch

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago