عالم اسلام

سات ماہ کی بندش کے بعد سخت حفاظتی پروٹوکول کے تحت اللہ کا گھر ایک بار پھر آباد

مکہ معظمہ میں کل اتوار سے عمرہ کے مناسک کی ادائی کا آغاز ہو رہا ہے۔ کرونا وبا کی وجہ سے سعودی عرب کی حکومت نے سات ماہ پیشتر مارچ میں حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی طورپر عمرہ کی عبادت روک دی تھی۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے 23 ستمبر 2020ء کو ایک بیان میں اعلان کیا کہ حکومت نے اندرون ملک موجود غیرملکی مسلمانوں اور مقامی شہریوں کے لیے چار اکتوبر سے عمرہ کی ادائی کا سلسلہ بتدریج بحال کررہی ہے تاہم یہ بحالی سخت ترین حفاظتی انتظامات کے تحت ہوگی۔ ایک ماہ کے بعد بیرون ملک سے بھی معتمرین کی آمد کی اجازت ہوگی۔ ایک ماہ بعد ایک دن میں چھ ہزار معتمرین عمرہ ادا کرسکیں گے۔
حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کے سربراہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں معتمرین کے لیے عمرہ کی ادائی کے دوران نئی شرائط اور کرونا وبا کے پیش نظر ایس او پیز تیار کیے گئے ہیں۔ عمرہ کی ادائی میں معاونت کے لیے انتظامی امور، محکمہ صحت، صفائی، رضا کار اور دیگر معاون ادارے بھی اپنی اپنی خدمات انجام دیں گے۔ عمرہ کے لیے اس بار مسجد حرام میں ایک ہزار اضافی ملازمین کا عملہ تعینات کیا گیا ہے۔
مسجد حرام کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کی آمد سے قبل مسجد حرام کے اندرونی اور بیرونی مقامات کی 10 بار اور ٹوائلٹس کی چھ بار صفائی کی جاتی ہے۔ مسجد حرام کے تمام داخلی خارجی راستوں، دروازوں، صحن، فرش، برقی زینوں، پنکھوں اور دیگر تمام ضروری اشیا اور مقامات کو سینٹائرز کی مدد سے دن میں 9 بار صاف کیا جائے گا اور مسجد حرام میں چوبیس گھنٹوں کے دوران تین بار عطر چھڑکا جائے گا۔
مسجد حرام میں آنے والے معتمرین کی طبی جانچ کے لیے جدید ترین آلات، تھرما کیمرے نصب کیے گئے ہیں تاکہ معتمرین میں کسی قسم کی وبائی اثرات کا بروقت پتا چلا کہ دیگر متاثرہ افراد کو فوری طبی سہولت فراہم کی جائے۔
حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طواف کے لیے مطاف کعبہ میں دو ٹریک تیار کیے گئے ہیں۔ ان میں ایک ٹریک پر ایک وقت میں 100 زائرین طواف کی سعادت حاصل کریں گے۔ یہ گروپ پندرہ منٹ میں سات چکر لگائے گا۔ اس طرح ایک گھنٹے میں 400 زائرین طواف کریں گے۔ اگلے مرحلے میں ایک اور ٹریک کا اضافہ کیا جائے گا جس میں 150 زائرین کو ایک وقت میں طواف کی اجازت ہوگی۔ اس طرح ایک گھنٹے میں 600 زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کریں‌گے۔ اس طرح 10 گھںٹے کے طواف کے دورانیے کے دوران چھ ہزار زائرین عمرہ ادا کرسکیں گے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago