عالم اسلام

گرفتاری سے ڈرایا جاتا ہے، ہم جھکنے نہیں اکڑنے والے لوگ ہیں، فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان کشمیر فروش حکمران ہے ،ہم غداروں کے ساتھ کیسے بیٹھ سکتے ہیں۔ ٹرمپ مودی اور عمران خان ایک ہی کیٹگری کے ہیں اور کشمیر کے مجرم ہیں ‘دھاندلی سے جنہوں نے حکومت بنائی انہیں کہتا ہوں کہ ہم نے شروع دن سے یہ حکومت تسلیم نہیں کی کیونکہ یہ تقسیم کشمیر کیلئے بنائی گئی ۔

ہم کشتیاں جلا چکے ہیں ‘یہ درست نہیں کہ تم جو بھی کرو وہ قانون ہے ۔آئین توڑو اور ہم چپ رہیں یہ ممکن نہیں۔ ہمیں گرفتاری سے ڈراتے ہو تم نے کسی اور کو آزمایا ہوگا جو جھک جاتے ہیں مگر ہم جھکتے نہیں اکڑ جاتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام کی بڑی قربانیاں ہیں اسے صوبہ تو بنا دیں گے مگر 73سال سے کشمیر پر ہمارے موقف کا کیا ہوگا ۔اقوام متحدہ میں ریاست جموںو کشمیر کا جو نقشہ پاکستان نے دیا ہے اس میں گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہے اس کا کیا ہوگا۔

جمعیت علمائے اسلام جموں وکشمیر مظفرآباد ڈویژن کی استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے اس انتقامی نیب کے قانون کی مخالفت کی اس وقت ہماری بات نہیں سنی گئی اور آج شہباز شریف گرفتار ہو چکے ہیں، بیٹا بھی گرفتار ہے ،نواز شریف وطن سے باہر ہیں اور دیگر سیاسی رہنما بھی انتقام کا شکار ہیں ۔
آمریت کا طریقہ کارہی یہی ہوتا ہے کہ وہ نیب نیب کرتا ہے یہ مارشل لاء کا سب سے بڑا ہتھکنڈا ہوتا ہے۔افغانستان میں امریکا کا جو حشر ہوا یاد رکھو تمہارا بھی وہی حشر ہوگا۔

baloch

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago