وزارت مذہبی امور نے حضرت محمدﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لازمی لکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق تمام سرکاری و غیر سرکاری امور میں حضرت محمدﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین استعمال ہوگا اور اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے تمام وزارتوں اور ڈویژن کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔
واضح رہے پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کے اجلاس میں نصاب اور دستاویزات میں نبی کریم ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قراردار پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا تھا۔
اس سے قبل قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی میں بھی نبی اکرم ﷺ کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قرارادادیں متفقہ طور پر منظور کی جاچکی ہیں۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید