پنجاب کی جامعات میں ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک پڑ ھانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
گورنر پنجاب اور یونیورسٹیز چانسلر چوہدری محمد سرور نے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے یونیورسٹیز میں ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک پڑ ھانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
پنجاب کی تمام جامعات میں لیکچررز طلبہ کو ترجمہ کیساتھ قرآن پڑ ھائیں گے جس کے بغیر ڈگری نہیں ملے گی۔ قرآن مجید کا نصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا۔
گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ قرآنِ پاک مکمل ضابطہ حیات ہے جو دنیا کی رہنمائی کے لیے ہمارے نبی حضرت محمدﷺ پر نازل ہوا، قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت سنواری جا سکتی ہے، قرآن مجید ہمارے لیے اصل رہنمائی کا ذریعہ ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید