ایرانی اہل سنت کی خبریں

مولانا عبدالحمید ڈاکٹر ایاز نیازی کی شہادت پر اظہارِ مذمت

زاہدان (سنی آن لائن) اہل سنت ایران کے ممتاز عالم دین مولانا عبدالحمید نے معروف افغان عالم دین ڈاکٹر محمد ایاز نیازی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کابل کی وزیر اکبرخان جامع مسجد میں پیش آنے والے دہشتگردانہ واقعے کی شدید مذمت کی ۔

خطیب اہل سنت زاہدان کی آفیشل ویب سائٹ نے ان کا ایک بیان شائع کرتے ہوئے رپورٹ دی، مولانا عبدالحمید نے اپنے بیان میں کہا ہے: جامع مسجد وزیر محمد اکبر خان کابل میں دہشتگردی کے واقعے کے نتیجے میں مولوی ڈاکٹر ایاز نیازی شہید ہوئے جو میرے لیے گہرے رنج و غم اور افسوس کا باعث بنا ۔

بے گناہ افراد خاص کر اہل علم کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانا جو معاشرے کی اصلاح کرتے ہیں اور دینی علوم و معارف پھیلانے میں مصروف ہیں، ایک مذموم اور ناقابل قبول حرکت ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

رکن رابطہ عالم اسلامی نے توقع ظاہر کی ہے کہ افغان حکام اس المناک حادثے کے پیچھے کارفرما افراد کو عدالت کے سپرد کریں گے ۔

مولانا عبدالحمید نے اپنے بیان کے آخر میں ڈاکٹر نیازی شہید کے اہل خانہ و متعلقین اور تمام افغان علمی حلقوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

یاد رہے ڈاکٹر محمد ایاز نیازی کابل کی ایک معروف مسجد کے امام و خطیب اور کابل یونیورسٹی کے استاذ تھے جنہیں بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا ۔ مرحوم پیشاور کے دینی مدارس کے فاضل اور الازہر یونیورسٹی مصر سے ڈاکٹریٹ حاصل کرنے کے بعد افغانستان میں دینی خدمات میں مصروف ہوئے تھے ۔ افغان معاشرے میں خاص کر نئی نسل میں انہیں کافی پذیرائی ملی ہے ۔

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago