- سنی آن لائن - https://sunnionline.us/urdu -

کینیڈا: پہلی بار مساجد کے اسپیکرز سے اذانِ مغرب سنائی دی

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں رحمتوں اور برکتوں والے مہینے رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ہے ایسے میں کینیڈا کی مدینہ مسجد ڈین فورتھ اور مسجد ابوبکر اسکاربورو کے اسپیکرز سے پہلی بار اذانِ مغرب دی گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹورنٹو کی شہری حکومت نے مساجد انتظامیہ کو رمضان میں اذانِ مغرب اسپیکرز سے دینےکی اجازت دی ہے۔
اِسی حوالے سے ٹورنٹو کے یاسین نامی شخص نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کینیڈا کی مدینہ مسجد ڈین فورتھ کے اسپیکرز سے پہلی بار دی جانے والی اذانِ مغرب کی ویڈیو شیئر کی۔
یاسین نے ٹوئٹر پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کورونا وائرس کی اِس مشکل گھڑی میں بابرکت مہینے رمضان المبارک کو منانے کی کوشش کی جارہی ہے۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’ایسے میں کینیڈا کی مدینہ مسجد ڈین فورتھ میں رمضان کے پورے مہینے (23 مئی) تک اسپیکرز کے ذریعے ہر رات 2 منٹ تک اذان دی جائے گی۔‘
پاؤلا فلیچر نامی ٹوئٹرصارف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر رمضان المبارک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کینیڈا میں کورونا وائرس پھیلنے کے دوران ماہِ صیام منانے کی کوشش کی جاری ہے اِسی لیے ڈین فورتھ پر واقع مدینہ مسجد کے اسپیکرز سے ہر رات دُعا کرتے ہوئے 2 منٹ تک اذان دی جائے گی۔‘
واضح رہے کہ دُنیا بھر کی طرح کینیڈا میں بھی کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے اور مساجد اجتماعی عبادت کیلئے بند ہیں۔