اسرائیلی فوج کی وحشیانہ دہشت گردی، غزہ فلسطینی شہید، تین زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں آج اتوار کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے اندھا دھند فائرنگ اور گولہ باری کے دوران ایک فلسطینی شہری کو شہید اور تین کو زخمی کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں عبسان کے مقام پر دو فلسطینیوں پرتوپ کے گولے داغے جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ان کی مدد کو آنے والے تین دیگر فلسیطنیوں پر بھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ بھی زخمی ہوگئے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی فوج کی طرف سے بیان کردہ کہانی نشر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دو فلسطینی نوجوان غزہ کی سرحد کے قریب بم نصب کررہے تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کےمطابق دو فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید اور ایک زخمی ہونے والے نوجوان تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے شہید اور زخمی کو اٹھا کر اسپتال پہنچا دیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے تین فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جنہیں علاج کے لیے غزہ میں یورپی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس واقعے کی ایک فوٹیج بھی وائرل ہوئی ہے جس میں صہیونیوں فوجیوں کو فلسطینی نوجوانوں پر وحشیانہ طریقے سے حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago