ایرانی اہل سنت کی خبریں

ایرانی بلوچستان: تیز بارشیں اور سیلاب؛ کئی علاقے زیرآب

چابہار (سنی آن لائن)ایران کے جنوب مشرق میں واقع بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں تیز بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے متعدد تحصیلیں زیرآب، راستے بند اور مواصلاتی ذرائع کٹ چکے ہیں۔ کم از کم تین افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
سنی آن لائن کی رپورٹ کے مطابق، ضلع چابہار کی تحصیل دشتیاری، کنارک کے علاقے زرآباد اور ضلع نیکشہر کی تحصیل بنت میں بڑے پیمانے پر سیلاب کی وجہ سے تباہی پھیل چکی ہے۔ مال مویشی ہلاک جبکہ شعبہ زراعت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
نیکشہر کی تحصیل بنت میں ابھی تک ٹیلیفون اور موبائل فون بند ہے اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرین کو ضروری سامان پہنچایا جارہاہے۔
امدادی کارروائیاں سنیچر گیارہ جنوری دوہزار بیس سے شروع ہوچکی ہیں۔ سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ عوام بھی جوش و خروش سے امدادی کارروائیوں اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے میدان میں ہیں۔
متعدد مدارس اور شخصیات نے عوامی امداد اور چندے اکٹھے کرکے متاثرین کی مدد کے لیے خود کو متاثرہ علاقوں میں پہنچایاہے۔ دریں اثنا دارالعلوم زاہدان سے منسلک محسنین ٹرسٹ کے زیر اہتمام متعدد شہروں میں عوامی امداد کی مہم جاری ہے۔ اب تک آٹھ امدادی قافلے زاہدان سے روانہ ہوچکے ہیں۔
جبکہ جامعہ کے صدر شیخ الاسلام مولانا عبدالحمیدبراہ راست امدادی کارروائیوں اور متاثرین کی بحالی کی نگرانی کے لیے چابہار سمیت دیگر متاثرہ علاقوں کے دورے پر جاچکے ہیں۔ اہل سنت ایران کی ممتاز دینی شخصیت نے عوام سے اپیل کی ہے سب اپنی حد تک متاثرین کی مدد کے لیے کوشش کریں۔
سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے حکم پر تمام سرکاری محکموں اور اداروں کو نوٹس بھیجا گیا ہے کہ سیلاب کے متاثرین کی مدد اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے خصوصی اہتمام کریں۔
اسی حوالے سے صوبہ سیستان بلوچستان کی ادارتی کونسل کی میٹنگ منگل چودہ جنوری کو چابہار میں منعقد ہوئی جہاں صوبائی حکام کے علاوہ شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید، تہران سے آنے والے وزیر مواصلاتی اموراور سپیکر مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) نے شرکت کرکے متاثرین کی جلد از جلد بحالی اوران کے ساتھ ہر ممکن تعاون پر زور دیا ہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago