عالم اسلام

افغان فوج کے طالبان ہمدرد اہلکاروں کی حکومت حامی اہلکاروں پر فائرنگ، 27 ہلاک

افغانستان میں پیرا ملٹری فورس کے طالبان ہمدرد اہلکاروں نے حکومت کے حامی فوجی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 27 کو ہلاک کر دیا اور بعد ازاں تمام اسلحہ تحویل میں لیکر طالبان گروپ سے جا ملے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں نیم فوجی دستے کے طالبان کیلیے ہمدردی رکھنے والے 7 اہلکاروں نے حکومت کے حامی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 27 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ طالبان حامی اہلکار جاتے ہوئے اپنے ساتھ اسلحہ اور ساز و سامان بھی لے گئے اور مقامی طالبان جتھے میں شمولیت اختیار کرلی۔
غزنی کے صوبائی کونسل کے صدر ناصر احمد فقیری نے بتایا کہ یہ واقعہ قارا باغ ضلع میں ایک فوجی اڈے پر پیش آیا جہاں فوجیوں سے تعلق رکھنے والے ایک گروہ نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 7 ساتھیوں کو ہلاک کر دیا تاہم آزاد ذرائع نے 27 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
صوبائی کونسل کے صدر صدر ناصر احمد فقیری کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والا گروپ 7 اہلکاروں پر مشتمل تھا اور طالبان کا ہمدرد تھا۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور 32 فوجیوں کی ہلاکت اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں قبل طالبان کیلیے ہمدردی رکھنے والے ایک اہلکار نے قندھار میں موقع پا کر طالبان مخالف پولیس چیف جنرل عبدالرزاق کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، اس واقع میں صوبائی انٹیلی جنس چیف بھی ہلاک ہوئے تھے جب کہ گورنر شدید زخمی ہوگئے تھے اور امریکی کمانڈر اسکاٹ ملر بال بال بچ گئے تھے۔

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

8 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago