عالم اسلام

مسجد الحرام کے ’متحرک گنبد‘ مقدس مقام کے جمالیاتی پہلو میں نیا اضافہ

مسجد الحرام میں نمازیوں کی تعداد میں روز بروز اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے دنیا کے اس مقدس ترین حرم کی مرحلہ وار توسیع سعودی عرب کی قیادت کی اولین ترجیح ہے۔
مکہ المکرمہ سے عربی زبان میں شائع ہونے والے معاصر عزیز روزنامہ ’’مکہ‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ توسیع کے تیسرے مرحلے میں مسجد الحرام کے اندر چھ گنبدوں کا ایک مجموعہ تیار کیا جائے گا۔ ان میں سے بعض گنبد متحرک ہوں گے۔
یہ منفرد گنبد باب الملک عبداللہ کی اندرونی لابی کے اوپر تعمیر کیا جائے گا۔ اس کا قطر 36.5 میٹر جبکہ متحرک گنبد زمین سے 21 میٹر بلند ہو گا۔ زمین سے گنبد کی چھت تک کا فاصلہ 80 میٹر ہوگا۔ حتمی تعمیر کے بعد اس کا مجموعی وزن 860 ٹن ہو جائے گا۔
اردو نیوز کے مطابق مسجد الحرام کی تیسری توسیع کا حکم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے دیا تھا۔ یہ اعلان 2008 میں کیا گیا تھا۔ یہ توسیع مسجد الحرام کے شمالی حصے میں کی جا رہی ہے۔ مکہ مکرمہ میں المدعی محلے کے شمال مشرق سے لے کر شامیہ، حارة الباب اور الشبیکہ کے شمال مغرب تک توسیع کا کام جاری ہے۔
مسجد الحرام کی تیسری توسیع تین مرحلوں میں نافذ کرنے کا پروگرام بنایا گیا تھا۔ یہ مسجد الحرام کی تاریخ کی سب سے بڑی توسیع ہے۔ پہلے مرحلے کے تحت حرم کی توسیعی عمارت، دوسرے مرحلے میں خارجی صحنوں کا کام انجام دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس میں راہداریاں، انڈر پاس اور طہارت خانے شامل ہیں۔ تیسرے مرحلے میں ایئر کنڈیشن، بجلی اور پانی وغیرہ خدمات والے علاقے کی توسیع رکھی گئی۔
تیسری توسیع کا آغاز جون 2010 میں ہوا۔ توسیع کا مجموعی رقبہ 1470ملین مربع میٹر ہے۔ توسیع مکمل ہونے پر 1.850ملین نمازیوں کی گنجائش پیدا ہوجائے گی۔ مجموعی طور پر حرم شریف میں 30 لاکھ افراد نماز ادا کرسکیں گے۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago