عالم اسلام

تہران یونیورسٹی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سیمینار

تہران یونی ورسٹی میں کشمیر کے عوام سے یک جہتی کا اظہار کیا گیا۔
پاکستانی سفارت خانے کے اشترا ک سے تہران یونی ورسٹی کے اردو ڈیپارٹمنٹ میں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور مسلم ملکوں کی خاموشی کی بھی مذمت کی گئی ۔
ایران میں پاکستانی سفیر رفعت مسعود نے سیمینار میں کہا کہ پاکستانی وزیراعظم نے کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں اٹھایا ، مودی کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے “کشمیریت” کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔
پاکستانی سفیر نے طالب علموں ، اسکالروں اور ماہرین تعلیم پر زور دیا کہ وہ کشمیر کا مسئلہ اجاگر کریں۔
سیمینار میں ایرانی طالب علموں نے کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور اقوام متحدہ پر زوردیا کہ وہ کشمیر کا تنازع حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago