عالم اسلام

غزہ میں مظاہرین پر اسرائیلی فائرنگ سے دو بچے شہید، دسیوں زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کی شام ایک احتجاجی ریلی کے شرکاء پر فائرنگ اور اندھا دھند آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کہ قابض فوج نے مشرقی غزہ میں مظاہرین پر فائرنگ کی جس کےنتیجے میں دو فلسطینی 17 سالہ علی سامی علی الاشقر اور 14 سالہ خالد ابو بکر الربعی شہید اور 76 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ان میں سے 46 براہ راست فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں میں سے بعض کوتشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ جمعہ کے روز غزہ میں مختلف مقامات پر حق واپسی ریلیاں نکالی گئیں۔ قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر گولیاں چلائیں اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے تھے۔
غزہ کے علاقے میں 30مارچ 2018ء سے جاری احتجاجی ریلیوں پراسرائیلی فائرنگ سے اب تک 237 فلسطینی شہید اور 31ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 500 زخمیوں کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago