عالم اسلام

افغانستان میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملے میں 28 افراد ہلاک، 100 زخمی

افغانستان میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے مرکزی دروازے پر خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ضلعی پولیس کے ہیڈ کوارٹر-6 پر علی الصبح دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری کار ٹکرادی جس کے نتیجے میں 145 افراد زخمی ہوگئے۔ طالبان نے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 28 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکاروں سمیت خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خود کش کار بمبار حملے کے بعد مسلح افراد اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے، پولیس اہلکاروں اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ ایک گھنٹے تک جاری رہی بعد ازاں حملہ آور پسپا ہوگئے۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ پولیس ہیڈ کوارٹر مصروف رہائشی علاقے میں واقع ہے، دھماکا اتنا شدید تھا کہ ہیڈ کوارٹر کے ساتھ بنے درجنوں رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے جب کہ وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں آتی رہیں۔

baloch

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

3 hours ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago