عالم اسلام

افغانستان میں مسافر بس کے نزدیک بم دھماکے میں 34 مسافر جاں بحق

افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم اُس وقت دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے ایک مسافر بس گزر رہی تھی جس کے نتیجے میں 34 مسافر جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں ہرات ہائی وے پر نصب بم اُس وقت دھماکے سے پھٹ گیا جب ایک مسافر بردار بس وہاں سے گزر رہی تھی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 34 مسافر جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، 10 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس فراہ سے ہرات کی جانب جا رہی تھی کہ شاہ ویز کے علاقے میں دھماکے کا شکار ہوگئی، بس میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے۔ بم دھماکے کا ہدف یہی مسافر بس تھی۔ تاحال بس کو ہدف بنانے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے اور کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے گزشتہ روز ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ رواں برس کے پہلے حصے میں 1300 سے زائد شہری نیٹو اور اتحادی افواج کے ہاتھوں جاں بحق ہوئے۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago