عالم اسلام

شام میں اتحادی افواج کی فضائی بمباری میں 43 افراد جاں بحق اور 100 زخمی

شام میں اتحادی افواج نے پُررونق بازار پر فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں 43 افراد جاں بحق اور 100 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ادلب کے جنوبی علاقے معارت النعمان کے پُر ہجوم بازار پر اتحادی افواج کے طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 43 افراد جاں بحق اور 100 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 50 سے زائد ہے تاہم اس تعداد کی تصدیق باقی ہے۔
شام میں داعش جنگجوؤں کے آخری ٹھکانے ادلب میں اب بھی گھمسان کی جنگ جارہی ہے، گزشتہ دو ماہ کے دوران ان علاقوں میں ہونے والوں جھڑپوں کے دوران 2 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں۔ اسپتالوں میں طبی سہولیات کے فقدان کے باعث اموات میں اضافہ ہوا۔
واضح رہے کہ شام میں 2011ء سے جاری خانہ جنگی میں اب تک 3 لاکھ 70 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد کو اپنا گھر بار اور کاروبار چھوڑ کر پناہ گزین کیمپوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago