شام میں بشار حکومت کے میڈیا نے بتایا ہے کہ دارالحکومت دمشق کے نزدیک اسرائیلی حملے میں چار شہری ہلاک ہو گئے۔ سرکاری میڈیا نے باور کرایا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے دمشق اور حمص شہر کے اطراف داغے گئے میزائلوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA کے مطابق ان میں کئی میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا گیا۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے اپنے دو نمائندوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ دارالحکومت دمشق میں زور دار دھماکے سنے گئے۔ شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق دمشق اور حمص کے اطراف کے علاقوں کو نشانہ بنانے والے میزائلوں کو اسرائیلی بحری جنگی جہازوں سے داغا گیا۔
الحدث نیوز چینل کے نمائندے نے بتایا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے لبنان کے علاقے البقاع کے اوپر پرواز کرتے ہوئے المزہ، الکسوہ اور جمرایہ کے علاقوں میں حزب اللہ تنظیم کے ہتھیاروں کے گوداموں کو نشانہ بنایا۔ اسی طرح اسرائیل کی جانب سے شام میں حمص کے دیہی علاقے میں ٹھکانوں پر بھی بم باری کی گئی۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید