عالم اسلام

مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ، سیاسی و مذہبی قیادت کی مذمت

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین، سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس سمیت ملکی سیاسی و مذہبی نے مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
تمام سیاسی و مذہبی قیادت نے مفتی تقی عثمانی پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ممتاز عالم دین اور ایک علمی شخصیت مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ لمحہ فکر ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ سازش کے تحت علما کو نشانہ بنایاجارہا ہے،حکومت ملزمان کو قانون کی گرفت میں لائے۔
وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ مفتی تقی عثمانی جیسی قابل قدر ہستی پر حملہ سازش ہے،جس میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے قاتلانہ حملے کی مذمت کی اور حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago